ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور میں ایک مخصوص قسم کی مچھلی کھانے سے دوسو افراد بیمار؛ چار کی حالت نازک

مینگلور میں ایک مخصوص قسم کی مچھلی کھانے سے دوسو افراد بیمار؛ چار کی حالت نازک

Sun, 02 Oct 2016 01:03:16    S.O. News Service

مینگلوریکم اکتوبر(ایس او نیوز) ایک مخصوص قسم کی مچھلیاں کھانے سے قریبی علاقہ اُلال کی بارکا فش فیکٹری کے ورکرس اور اُلال سمیت ناٹیکل کے عوام  اچانک بیمار پڑگئے جنہیں دیرلاکٹے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ بیمار پڑنے والوں میں چار لوگوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور انہیں انتہائی نگہداشت والے کمرے (آئی سی یو) میں رکھا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ بیمار پڑنے والے سبھی لوگوںں نے مُٹّے نامی مچھلی کے سر کا حصہ کھایا تھا، جس کے بعد بیمارہوکر اسپتال اڈمٹ ہوگئے۔ حادثہ جمعہ کی شب کو پیش آیا۔

ذرائع نے بتایا کہ دیرلاکٹے اسپتال میں بستروں کی کمی کو دیکھتے ہوئے کئی لوگ ڈاکٹروں سے رجوع ہونے کے بعد  اور ضروری طبی امداد لینے کے بعد دوسرے اسپتالوں میں داخل ہوگئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ناٹیکل اُرمانی کے رہنے والے ایک ہی خاندان کے چار افراد بھی بیماروں کی لسٹ میں شامل ہیں جنہوں نے مینگلور بندرگاہ سے مچھلیاں خریدی تھی، اور یہی چار لوگوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، اسی طرح اُلال کےایک ہی خاندان کے تین بچے بھی بیماروں میں شامل ہیں جن کا دیرلاکٹے اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔

 


Share: